رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال میں رات کو ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر شہریوں کا احتجاج
شاہ جمال (نامہ نگار)نوجوان شہری جنید حسن بھٹی نے بتایا کہ اس کا رات گئے اچا نک بلد پریشر ہائی ہو گیا وہ ہسپتال پہنچا تو کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھاجسے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ لے جایا گیا جس پر اطہر حسن،عقیل،سرفراز ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کی آبادی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی ناقابل برداشت ہے انہوں نے وزیر صحت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔