لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام کو واپڈا حکام نے مزید اذیت میں مبتلا کر دیا
کو ٹ چھٹہ (نما ئندہ نوائے وقت) میپکو سرکل کوٹ چھٹہ کے ایس ڈی او جوا د احمد نے بجلی چوری کا بہانہ بناتے ہوئے لاک ڈائون سے متاثرہ عوام کو مزید اذیت میں مبتلا کر دیا کورونا وائرس سے متاثرہ علاقے جھکڑ امام شاہ کی نواحی بستیوں بستی جھکڑ ،بستی پہوڑ والا ،بستی کُتریہ والا، بستی مادن والا، بستی ڈتہ والا، بستی شاہ والا سمیت دیگر متعدد بستیوں کی بجلی گذشتہ ایک ہفتے سے معطل کر دی گئی ، گندم کے سیزن کے باعث علاقے میں مچھروں کی بہتات ہے جس سے بچوں اور بڑوں میں ملیریا سمیت دیگر خطرناک بیما ریاں پھیل رہی ہیں ۔ ماسٹر حق نواز ملکانی ،مہر گل شیر، وزیر چا نڈیہ، حیدر خان لاکھا، منیر خان پہوڑ، عابد حسین سمین، صفدر شاہ، شفیع ہمشیرہ، منظور لسکانی و دیگر نے ایکسین میپکو فرقان زکریا و دیگر حکام بالا سے مذکورہ بستیوں کی بجلی بحا ل کر نے کا پرزور مطا لبہ کیا ہے۔