بجلی کا شارٹ فال زیرو ،بجلی چوری والے علاقوں میں اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے:وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان
وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے، جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات کی وجہ سے نقصانات ہیں ادھر تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے۔اتوار کو ملک میں بجلی کی طلب و رسد کے اعداد و شمار کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمرایوب خان نے کہا کہ کل سسٹم ڈیمانڈ 14840 میگاواٹ ہے جبکہ سسٹم میں دستیاب بجلی کی پیداوار 17100 میگاواٹ ہے ،جبکہ شارٹ فال زیرو ہے انہوں نے کہا کہ صرف جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات کی وجہ سے نقصانات ہیں ادھر تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے۔