سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکائونٹس کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب سے مہلت مانگ لی، دوسری جانب نیب کے موقف کے مطابق ریلیف دینے کیلئے فیصلے کا انتظار ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری نے جعلی اکانٹس کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے نیب سے مہلت مانگ لی ہے، آصف زرداری کے وکلا کی جانب سے 2 ہفتوں کی مہلت دینے کا خط نیب کو موصول ہوا ہے جس میں 17 اپریل تک کی مہلت مانگی گئی ہے۔دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38