پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا دن منایا جا رہا ہے

Apr 07, 2018 | 17:22

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے قیام کے بعد سات اپریل 1948کو صحت کا پہلا عالمی دن منایا گیا۔ حکومتی دعوؤں کے برعکس شعبہ صحت کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں۔ ملک بھر میں ہیپٹاٹس ، کینسر،ملیریا، ذیابطیس، بلڈ پریشر، خسرہ جیسی خطرناک بیماریوں کے علاوہ دیگر وبائیں پھیل رہی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معلالجہ کی سہولیا ت ناکافی جبکہ نجی ہسپتالوں میں علاج انتہائی مہنگا ہے ۔ پاکستان میں صحت پر اٹھنے والے کل خرچ کا تہتر فی صد حصہ لوگ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ بقیہ ستائیس فیصد میں فلاحی ادارے اور پرائیویٹ ادارے بھی شامل ہیں۔ صحت کے شعبے میں حکومت کا حصہ انتہائی کم ہے ۔ ملک میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت کو صحت کے شعبے پربھی خاص توجہ دینا ہوگی۔

مزیدخبریں