حکومت ٹیکس وصولی کے ساتھ شہریوں کو سہولتیں بھی دے: جسٹس(ر) آفتاب فرخ
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس(ر) آفتاب فرخ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکیم میں 12لاکھ روپے کو ٹیکس استثنیٰ حاصل ہے لیکن 12لاکھ ایک ہزار روپے آمدن پر ٹیکس عائد ہو جائے گا۔ حکومت کو اضافی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنا چاہیے‘ اس کے علاوہ حکومت کو سینئر شہریوں کو سہولتیں دینی چاہئیں جواپنی بچتوں پر زندگی گزار رہے ہیں‘ انہیں صحت کی مفت سہولتیں مہیا کی جائیں۔