ہٹلر کی آئل پینٹنگ آئندہ ہفتے نیلام ہوگی
برلن( نیٹ نیوز ) جرمن آمر ہٹلر کی آئل پینٹنگ آئندہ ہفتے نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔ پینٹنگ کی بولی 60ہزار یورو سے شروع ہو گی۔جرمن آکشن ہاؤس کے مطابق1916کی اس پینٹنگ پر ہٹلر کے دستخط ہیں، پینٹنگ چارلٹ لوبجی نامی فرانسیسی خاتون کی ہے جس سے ہٹلر کی فرانس میں سروس کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔