ٹیکس ایمنسٹی سکیم موجودہ حالات میں بہترین اقدام ہے: میاں عثمان
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو موجودہ حالات میں بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے ،اپوزیشن جماعتیں خصوصاً عمران خان مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کی آڑ میں ملک و قوم کے مفاد کو دیکھنے کی بجائے میں نہ مانوں کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر اور سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا کہ عوام ملکی مفاد میں بھی اپنی سیاست کا تڑکا لگانے والوں سے متنفر ہو چکے ہیں۔
اور آئندہ عام انتخابات میں انہیں مسترد کر دیں گے۔