جڑانوالہ: ننھی مبشرہ کے سفاکانہ قتل پر ساتھی طالبات غمزدہ‘ سکول میں تعزیتی ریفرنس‘ دعا کی گئی
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) ننھی مبشرہ کے سفاکانہ قتل پر ساتھی طالبات بھی غمزدہ ہیں، یونائیٹڈ سکول سسٹم میں تعزیتی ریفرنس، ڈائریکٹر زاہد علی زاہد، فقیر محمد گل مدنی چشتی، پرنسپل مہوش نسیم نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ننھی طالبہ کے قاتلوں کی گرفتاری و قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ ننھی طالبہ کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔ حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنا مؤثر و فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔