سرگودھا: ڈاکوئوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق کمسن طالب علم کا زخمی ماموں بھی دم توڑ گیا‘ قاتلوں کا سراغ نہ مل سکا
سرگودھا (نامہ نگار) تھانہ عطا شہید کی حدود میں ڈاکوئوں کی کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے 11 سالہ طالب علم کا زخمی ماموں بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا‘ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ماموں بھانجے کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ جماعت اسلامی سرگودھا کے ضلعی نائب امیر احسن ڈھلوں کا 11 سالہ بیٹا عبدالرحمن فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔