ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن جج اسلام آبادویسٹ جہانگیر اعوان کا اڈیالہ جیل کا دورہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن جج اسلام آبادویسٹ جہانگیر اعوان نے جمعہ کو اڈیالہ جیل کا دورہ کیا سول جج ثاقب بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے جیل سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل نے ان کا استقبال کیا فاضل ایڈیشنل سیشن جج نے جیل کی مختلف بارکوں اور ہسپتال کا معائنہ کیا اورمعمولی مقدمات میں قید پانچ قیدیوں کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا جیل سپرنٹنڈنٹ نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد جہانگیر اعوان کواڈیالہ جیل میں قیدیوں کی خوراک ، رہائش ، طبی امداد ، تفریح اور ان کی دی جانے والی تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔