قندوز میں دینی مدرسے پر امریکی بمباری پر اسلامی فوجی اتحاد کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک یارسو ل اللہ پاکستان راولپنڈی ڈویثرن کے امیرعلامہ پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہاہے کہ قندوز افغانستان میں دینی مدرسے پر امریکی بمباری پر اسلامی فوجی اتحاد کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے قندوز کے مقتول حفاظ کی روحیں مہذب دنیا سے انصاف طلب ہیں فلسطین، کشمیر، افغانستان اور شام کی سنگین صورت حال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے فلسطین، افغانستان ، کشمیر شام میں مظالم پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں ان حالات میں او آئی سی بے معنی ہو کر رہ گئی ہے کشمیر میں ظلم و بر بریت فوری ختم کی جائے عالمی برادری اور او آئی سی نوٹس لیںحکومت معاہدہ توڑ کر فوج کی ساکھ متاثر کررہی ہے حکومت ختم نبوت معاہدہ کی بدعہدی سے بازرہے حکومت معاہدہ فیض آباد پرمن عن فوری عملدرآمد کر ے۔