عوامی مسلم لیگ کے کارکن عمران خان کا پرتپاک استقبال کریں گے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے کارکن پارٹی کے صدر شیخ رشید احمد کی ہدایت پر کل اتوار 8 اپریل کو پانچ بجے کمیٹی چوک میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ عمران خان پی ٹی آئی کی رکن سازی مہم کو وارم اپ کرنے کیلئے8 اپریل کو راولپنڈی شہر اور کینٹ کا دورہ کریں گے اس سلسلے میں عوامی مسلم لیگ کے کارکن سابق ناظم راول ٹاؤن شیخ راشد شفیق اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں ان کا استقبال کریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کو شہر اور کینٹ کے مختلف علاقوں سے کمیٹی چوک پہنچنے کیلئے کہا گیا ہے۔