تھانہ بنی کے مشہور قتل کیس میں راضی نامہ پر5 ملزمان بری
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے تھانہ بنی کے مشہور قتل کیس میں راضی نامہ پر5 ملزمان کو بری کر تے ہوئے رہا کر دیا، مقدمہ میں نامزد ملزمان عثمان ،منان،نقاش،نعمان اور حنان کیخلاف تھانہ بنی پولیس نے عثمان نامی نوجوان کے قتل کے الزام پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جمعہ کو فریقین کے درمیان راضی نامہ پر عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا ۔