عدالت عظمیٰ مطیع اللہ فہیم خان شہید کے قتل کا سوموٹو ایکشن لے، جنید بھٹی
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشنرراولپنڈی کینٹ کے صدر جنید بھٹی نے عدالت عظمیٰ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس یف کے سابق صدرمطیع اللہ فہیم خان شہید کے قتل کا سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے قاتلوں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروایا جائے۔ فہیم خان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں تاخیر کی گئی توتمام سیاسی جماعتوں کی طلبہ تنظیمیں پنجاب بھر میں بھرپو ر اجتحاج کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مطیع اللہ فہیم (مرحوم)کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔