بلاول ڈور ہلانے والوں کے اشاروں پر اپنے آپ سے بڑی باتیں کر رہے ہیں،ملک منصور افسر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر ) ممبرکینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصور افسر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی ڈور ہلانے والوں کے اشاروں پر اپنے آپ سے بڑی باتیں کر رہے ہیں ۔ انہیں اپنی للکار اور پنجابی فلموں سے ملتے جلتے ڈائیلاگ الاپنے سے قبل مسلم لیگ ن کے موجودہ دور کا اپنے تمام ادوار سے موازنہ ضرور کر لینا چائییے اور لکھے لکھائے سکرپٹ کی بجائے اپنے ضمیر کے مطابق بولنا چائییے ۔ انہوں نے یہ بات اپنی وارڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرنے کے دوران وہاں جمع ہونے والے اہلیان علاقہ اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔