سیاسی قوتیں ملکی ترقی اور استحکام کے لئے کردار ادا کریں:رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین اور امیدوار این اے 136 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو ترقی اور استحکام کے لئے سیاسی قوتیں کردار ادا کریں۔ قوم کی خدمت، نعروں سے نہیں عملی اقدامات سے ہوتی ہے۔ پاکستان ایک نعمت ہے۔ حضرت قائداعظم کے بعد مخلص سیاسی قیادت کے فقدان کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار رہا۔ قائد نے فرمودات ایمان، اتحاد، تنظیم پر عمل کرکے ہی ملک کو خوشحالی اور استحکام کے راستے ڈالا جا سکتا ہے۔ اپنے محسنوں کو بھلا دینی والی قومیں کبھی ترقی نہیں کر پاتیں۔ آج بھی ملک کو بحراتوں سے نکالنے کے لئے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک وقوم کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔