ملک کی 80 فیصد آبادی کو صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے:افضل میاں
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔جس کا مقصد عوام کو عمومی صحت کی بہتری سمیت مختلف بیماریوںسے بچائو کے طریقوں اور حفظانِ صحت کے اصولوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پیما کے نومنتخب صدر پروفیسر افضل میاں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان، صحت کے شعبے میں معیار کے اعتبار سے دنیا کے پست ترین ممالک میں سے ایک ہے، ملک میں 80فیصد آبادی کو صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔