پنجابی پرچار کے زیراہتمام 3 روزہ ’’پنجاب فیسٹیول‘‘ کا آغاز
لاہور (پ ر) پنجابی پرچار کے زیر اہتمام تین روزہ ’’پنجاب فیسٹیول‘‘ کا آغاز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر (بلاک) میں ہوگیا۔ افتتاح مشہور اداکار راشد محمود نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اور روایات کو زندہ رکھنے کے لئے ایسے فیسٹیولز کا انعقاد انتہائی ناگزیر ہے۔ دہشت گردی اور کٹھن زدہ ماحول کو سازگار بنانے کیلئے ہمیں سپورٹس پروگرامز کے ساتھ ساتھ مقامی میلوں ٹھیلوں کا بھی انعقاد کرنا ہو گا۔ احمد رضا ڈائریکٹر پنجابی پرچار نے بھی خطاب کیا۔ فیسٹیول ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہے گا۔