ٹائون شپ میں 8 ماہ سے ٹیوب ویل نہ لگانے پر شہری سراپا احتجاج
لاہور (پ ر) ٹائون شپ کے سماجی تاجر رہنما سابقہ جنرل کونسلر سرفراز خان اور یوسی 232 کے مکینوں نے بلاک نمبر11 اور 8 بی ون میں 8 ماہ گزرنے کے باوجود پانی کی سپلائی شروع نہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ سرفراز خان نے واسا کی جانب سے اس سست ترین کام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے علاقہ میں پانی قلت سنگین ترین صورتحال اختیار کر چکی ہے جس کی وجہ سے عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے سیاسی نمائندے عام الیکشن میں نمبر ٹانگنے کے لئے جان بوجھ کر کام طویل کروا رہے ہیں۔