رائیونڈ: حلقہ پی پی 161 کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) آئندہ انتخابات کیلئے کی گئی حلقہ بندی کے مطابق سابقہ حلقہ پی پی 161کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے ،صوبائی حلقہ پی پی 173میں شامل12 یوسیز پر مشتمل حلقہ کوتحصیل رائیونڈ کانام دیا گیا ہے جس میں یوسی بابلیانہ، رائے ونڈ سٹی، رائے ونڈ ویلیج ، پاجیاں ،جودھو دھیر،جیا بگا ،مانک، آرائیاں ،سلطانکے (آدھی) ،بھوبتیاں ، پانڈوکی (آدھی) مع بدوکی ،آصل سلیمان، شامل ہیں جبکہ اس حلقہ میںقومی حلقہ 128، 129میں کچھ حصہ کاٹ کرآصل سلیمان اور پانڈوکی کو شامل کیا گیا ہے ،جو کہ قومی حلقہ 136 میں شامل نہیں ہوگا،بلکہ اس کو نئے قومی حلقہ 135میں شامل کیا گیا ہے ، صوبائی حلقہ پی پی 172 کومانگا کا نام دیا گیا ہے ،جس میں 9یوسیزمانگا منڈی، تالاب سرائے ،شام کی بھٹیاں، مراکہ ، موہلن وال،ازمیر ٹائون ، سلطانکے (آدھی) اور چوہنگ شامل ہیں،صوبائی حلقہ پی پی 173کی اکثریتی برادریوں میںراجپوت ،جٹ ،میو راجپوت ،رانا راجپوت اورشیخ شامل ہیںدیگر برادریاں اکثریت میں نہیں ہیں،صوبائی حلقہ پی پی 172کی اکثریتی برادریاں ،آرائیں ،راجپوت ،راجپوت بھٹی ،رانا راجپوت ،جٹ ہیں جبکہ دیگر برادریاں اکثریت میں نہیں ہیں۔