گنگا رام میموریل کی بلڈنگ کھنڈر بن گئی‘ اراضی پر بااثر افراد قابض
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) خانیوال کے نواحی علاقہ چک نمبر70 دس آر آریہ نگر میں واقع گنگام رام میموریل کے نام سے ساڑھے بارہ ایکڑ رقبہ پر موجود بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ اور حکومتی عدم دلچسپی کے باعث بلڈنگ کھنڈرات میں تبدیل جبکہ قبضہ مافیانے پنجے مضبوطی سے گاڑ لئے ۔ مذکورہ بلڈنگ قیام پاکستان سے قبل تعمیر ہونے والی ایک خوبصورت بلڈنگ تھی اگر حکومت اور محکمہ آثار قدیمہ تھوڑی سے توجہ دیتا تو اس بلڈنگ کو ٹھیک کرکے ایک بہترین تفریح گاہ میں تبدیل کیا جاسکتا تھا ۔جبکہ ذرائع نے مبینہ طور پر بلڈنگ سے قیمتی نوادرات نکلنے کی بھی تصدیق کی تھی جن کا آج تک پتہ نہ چل سکا کہ وہ کہاں گئی اس ساری صورتحال پر محکمہ آثار قدیمہ اور ضلعی انتظامیہ مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔اس وقت بلڈنگ کا اگلا حصہ ہی موجود ہے جبکہ باقی تمام حصہ پر قبضہ مافیا قابض ہے عوامی سماجی حلقوں کی بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔