مسلم لیگ ن کا مقصد عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنا ہے، ذیشان نقوی
اسلام آباد (وقائع نگار)ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے جس کا مقصد عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یونین کونسل نمبر 42 میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا ،کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں کے مسائل سنتے ہوئے ڈپٹی میئر نے موقع پر ہی سی ڈی اے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہویے یو سی 42 سیکٹر آئی ٹین ون میں خراب حالت میں ٹیوب ویل کو فوری درست کرنے ،سیوریج لائنز کی مرمت ، سٹریٹس لائٹس کی درستگی اور علاقے کے پارک کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات دئیے اور متعلقہ حکام کو سختی کے ساتھ ان کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دئیے