ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب، ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے واک و سیمینار آج ہو گا
مظفرگڑھ (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام پولیو مہم کی افتتاحی تقریب،ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالہ سے واک اور سیمینار کا انعقاد آ ج بروز ہفتہ دس بجے صبح بمقام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ پولیو مہم کا افتتاح،اور واک کی قیادت کریں گے۔ڈاکٹر شاہد حسین مگسی سی او ہیلتھ مظفرگڑھ،ڈاکٹر مہر محمد اقبال ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ اور ڈاکٹر کاظم حسین ڈی ایچ او مظفرگڑھ ہمراہ ہونگے۔