قندوز کے مقتول حفاظ کی روحیں مہذب دنیا سے انصاف کی طلب گارہیں
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،،اسلام کے امیرشیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف ،امیر راوالپنڈی مولانا قاضی مشتاق احمد،مبلغ اسلام آباد مولانا محمدطیب فاروقی ،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدا لنعیم، جنرل سیکرٹری اسلام آباد قاری عبدالوحیدقاسمی، مولانا قاضی ہارون الرشید،مولانا زاہدوسیم ،خالدمبین ودیگر نے خطبات جمعہ میں دنیاکے مظلوم مسلمانوںکی حالت زار پرروشنی ڈالی اوراستعماری اور ظالم قوتوںکے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کشمیر،فلسطین،شام اور قندوزافغانستان میں بے گناہ معصوموں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کومظلوموں کے خون کا حساب دینا ہو گا ،امریکہ، اسرائیل اور انڈیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کب تک سوئی رہے گی افغانستان میں دینی مدرسے پر بمباری کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ قندوز کے مقتول حفاظ کی روحیں مہذب دنیا سے انصاف طلب ہیں۔ فلسطین، کشمیر، افغانستان اور شام کی سنگین صورت حال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی نوجوان نسل کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے حکمرانوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چایئے۔