ہنگامی صورتحال میں میڈیا کو درست اور سچی معلومات کی ضرورت ہوتی ہے: مجیب الرحمن شامی
لاہور (نامہ نگار) مشکل اور ہنگامی صورت حال میں میڈیا کو درست اور سچی معلومات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ عوام الناس کو بروقت اور حقائق پر مبنی معلومات فراہم کر کے بے یقینی صورت حال سے نکالا جا سکے کہ ہمارے ادارے ہنگامی صورت سے نبٹنے کے لیے بروقت کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے مو ٹروے پولیس بابو صابو بلڈنگ لاہور میں سنٹرل زون لاہور کے زیراہتمام روڈ سیفٹی پروگرام میں افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک و دیگر بھی موجود تھے۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں درست معلومات فراہم اور حالات سے نبٹنے کی صلاحیت عوام میں پولیس کا اعتماد بحال رکھتی ہے۔ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر اپنا درست نکتہ نظر اور معلومات میڈیا کو فراہم کرنا چاہئے اور یہ معلومات مکمل طور پر درست اور حقائق پر مبنی ہونی چاہئے۔