علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے نتائج ویب سائٹ پر فراہم کردئیے
اسلام آباد(آنامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2017ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے نتائج ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ٗ ان میں 12۔پی ایچ ڈی ٗ 13ایم فل ٗ 17ایم ایس سی ٗ 9ایم اے ٗ ایم پی اے /ایم بی اے ٗ اے ٹی ٹی سی ٗ پی ٹی سی ٗ سی ٹی ٗ بی ایڈ ڈپلومہ ان ایجوکیشن ٗ ایم ایڈ ٗ میٹرک ٗ ایف اے اور بی اے پروگرامز شامل ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق رزلٹ کارڈ ز طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک ارسال کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے پروویژنل سرٹیفیکیٹس ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ ویب سائٹ سے ڈائون لوڈڈ سرٹیفیکیٹ اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔ علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 16۔اپریل مقرر ہے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نتائج کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ نئے داخلوں کی آخری تاریخ سے قبل تمام پروگراموں کے نتائج کا اعلان یقینی بنایا جائے اور یہ ہدایت بھی کی ہے کہ نتائج کے بروقت اعلانات کے ساتھ ساتھ اسناد اور ڈگریوں کے اجراء کے تمام عمل کو جلد از جلداور ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے طلبہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔