شیعہ علماء کونسل پاکستان کا کشمیری و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں احتجاج
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں پر بے پناہ مظالم کے واقعات کیخلاف یوم جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منایا ، خطبات جمعہ میں مظلوم کشمیریوں ، فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیاگیا، مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ علامہ عارف واحدی سمیت مرکزی رہنمائوں کی اجتماعات جمعہ میں شرکت، بھارتی مظالم کیخلاف شدید رد عمل کی ضرورت ہے، جنوبی ایشیاکا پائیدار امن بھی مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے ، انتہائی تعجب کہ پوری دنیاکشمیر بارے بھارتی اقدامات کی مذمت کررہی ہے مگر وہ مسلسل کشمیر اور ایل او سی پر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنارہاہے ،پاکستان کو موثر سفارتکاری کے ذریعے سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدارملک کے چہرے سے نقاب اتارنا چاہیے، مسلم ممالک کو بھی بھارت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہوگا۔