زیادتی کے الزام میں گرفتار مصری مذہبی سکالر نے متاثرہ خاتون کو خاموش رہنے کیلئے رقم دی تھی : بیلجیئم عدالت کی تصدیق
برسلز(این این آئی)بیلجیئم کی عدالت نے کہا ہے کہ فرانس میں ریپ کے الزام میں گرفتار معروف مذہبی اسکالر طارق رمضان نے خاتون کو خاموش رہنے کے لیے رقم ادا کی۔ برسلز میں پہلی مثالی عدالت کے صدر لوک ہینرت نے اس بات کی تصدیق کی کہ طارق رمضان نے اپنے اور بیلجیئم نژاد مراکشی خاتون کے درمیان 2015 میں رہنے والے تعلقات کی تفصیلات آن لائن پوسٹ کرنے سے روکنے کے لیے خاتون کو 27 ہزار یورو دیئے۔نیوز ویب سائٹ میڈیا پارٹ کا کہنا تھا کہ ماجدہ برنوسی اس بات پر بھی رضا مند ہوئی تھیں کہ وہ پروفیسر اور ان کے اہل خانہ کو دھمکی آمیز پیغامات نہیں بھیجیں گی۔