ائر چیف مجاہد انور کا ہیڈ کوارٹرز ائرڈیفنس کمانڈ کا دورہ‘کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے ملک میں جاری ائرڈیفنس کے آپریشنر کا معائنہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ہیڈ کوارٹرز ائیر ڈیفنس کمانڈکا پہلا دورہ کیا۔ان کی آمد پر ائیر وائس مارشل محمد ظہور فیصل، ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ نے انکا استقبال کیا۔ائیر چیف نے ائیر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرسے ملک میں جاری ائیر ڈیفنس کے آپریشنز کا معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد ائیر ڈیفنس کمانڈ کی مختلف تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اورجائزہ لینا تھا۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے ائیر ڈیفنس عملے سے ملاقات کے دوران ان کی وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کے دفاع کو احسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ کی بھر پور آپریشنل تیاریوں کے لئے تندہی اور خلوص نیت سے کوششیںجاری رکھنی چاہیں۔