مسلم لیگ (ن) ’’ووٹ کو عزت دو کے عنوان‘‘ سے 17اپریل کو سیمینار کرائے گی‘ نواز شریف خطاب کرینگے
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) "ووٹ کو عزت دو کے عنوان "سے 17اپریل کو نیشنل لائبریری میں سیمینار کرائے گی جس سے سابق وزیر اعظم نواز شریف خطاب کرینگے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سیمینار 17اپریل کو نیشنل لائبریری اسلام آباد میں ہوگا، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ،پختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزائی ،وفاقی وزیر میری ٹائم سکیورٹی میر حاصل بزنجو اور دیگر اہم شخصیات خطاب کرینگی۔