نوازشریف اور شاہد خاقان کی آمدورفت کے باعث ائیر پورٹ پر ہائی الرٹ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جمعہ کو موجودہ اور سابق وزیراعظم کی آمد و رفت سے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال، مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ، گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ پر مشتمل وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے کابل روانگی کیلئے ائر پورٹ پہنچے جبکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جمعہ کی صبح پہلے لاہور سے اسلام آباد پہنچے اور احتساب عدالت میں پیشی کے بعد وہ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ سے خصوصی طیارے میں لاہور روانہ ہو گئے۔