کامن ویلتھ گیمز سوئمنگ، پاکستان کے حسیب طارق نے 19ویں پوزیشن حاصل کی
گولڈ کوسٹ (اے پی پی)کامن ویلتھ گیمز سوئمنگ ایونٹ میں پاکستان کے سید محمد حسیب طارق نے 100 میٹر بیک اسٹروک میں 19ویں پوزیشن حاصل کی، اس کے ساتھ ہی وہ تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز کے دوسرے روز سوئمنگ کے مینز 100 میٹر بیک اسٹروک ایونٹ میں پاکستانی تیراک سید محمد حسیب طارق نے مقررہ فاصلہ 59.39 اسیکنڈز میں طے کر کے 19ویں پوزیشن حاصل کی، اسطرح وہ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے اور تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔