انڈر،13 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام انڈر۔13 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں کراچی، لاڑکانہ ، حیدر آباد اور کوئٹہ، گروپ بی میں ملتان، لاہور، بہاولپور اور ڈیرہ مراد جمالی، گروپ سی میں آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، سیالکوٹ اور فیصل آباد جبکہ گروپ ڈی میں پشاور، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں ٹورنامنٹ کے لیگ میچز راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل میچز اقبال سیٹڈیم فیصل آباد کھیلے جائیں گے ،کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں ایبٹ آباد اور راولپنڈی کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اپریل کو جبکہ فائنل 14 اپریل کو اقبال سیٹڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔