پنجاب:3 افسروں کے تبادلہ کے احکامات جاری
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 3 افسروں کے تبادلوں کے جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اقبال بخاری ڈی جی پنجاب اوورسیز پاکستانی کمشن کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ عثمان انور تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈی جی اوورسیز پاکستانی کمشن تعینات کیا گیا ہے۔ خضرحیات تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔