اقلیتوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے: شکیل آئیون کھوکھر
ملتان (سپیشل رپورٹر) ممبر صو با ئی اسمبلی شکیل آ ئیو ن کھوکھر نے کہا ہے کہ اقلیتو ں کے بنیا د ی حقو ق کا تحفظ ریاست کی ذ مہ دار ی ہے ۔ہم سب پاکستا نی ہیں اور ہما ری اول و آ خر پہچا ن پاکستان ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہبا زشریف اقلیتوں کیلئے بلا امتیا ز بر ابر کی سطح پر اقدامات کررہے ہیں ۔اقلیتوں کیلئے 5 فیصد کو ٹہ پر صو بہ بھر میں عمل در آ مد کیاجا رہاہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے تقر یب سکالرشپ بر ائے اقلیتی طلبا ء طالبا ت سے ر ضا ہا ل میں خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر صو با ئی اسمبلی رائے منصب علی ،شہزا دمقبول بھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر محسن نثار ،ڈا کٹر ثاقب ،سرفراز گل، بو ٹا سرفراز سمیت کثیر تعداد میں اقلیتی بر ادر ی اور طلبا ء وطالبا ت موجود تھے ۔ممبر صوبا ئی اسمبلی شکیل آ ئیو ن کھوکھر نے کہا کہ ہمیں ملک میں امن واما ن کے فروغ کے لئے کردار ادا کر نا ہوگا ۔آج ملک میں دہشت گرد ی کا خا تمہ بالکل قر یب ہے یہ تبھی ممکن ہے جب تما م مسالک ایک پلیٹ فا رم پر مل کر چلیں ۔ موجو دہ حکو مت تما م مسا لک سے تعلق رکھنے وا لے افراد کے حقو ق سے متعلق خصوصی تو جہ دے رہی ہے ۔ پاکستا ن کاآ ئین اقلیتوں کو بر ابر کا حق دیتا ہے اور مسلم لیگ ن اقلیتو ں کے حقو ق کیلئے ہر ممکن اقداما ت کررہی ہیں۔تقر یب کے آخر میں مہما ن خصوصی ممبر صو با ئی اسمبلی شکیل آ ئیو ن کھو کھر نے بہتر ین کارکرد گی دکھا نے والے 111 اقلیتی طلبا ء وطالبا ت میں پنجا ب حکومت کی طرف سے دئیے گئے اعزازی چیک تقسیم کئے ۔