رمیش کمار کے بعد ضلع وہاڑی کی سیاسی شخصیت کے تحریک انصاف سے معاملات طے
میلسی(خبر نگار)رمیش کمار کے بعد ضلع وہاڑی کی سیاسی شخصیت کے تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار کے بعد ضلع وہاڑی کی سیاسی شخصیت کے پاکستان تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے ہیں۔رمیش کمار آج ہفتہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے جا رہے ہیںجبکہ یہ شخصیت چند روز میں باقاعدہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنے گی۔