سٹال نمائندوں کی جانب سے شہریوں کیلئے کھانے کی مفت اشیاء فراہم
ملتان(رپورٹنگ ٹیم)نوائے وقت دی نیشن وقت نیوزایف ٹی آر اورایڈکان کی طرف سے کاشتکاروں کسانوں شعبہ زراعت سے وابستہ افراد اور گھریلو سطح پر سبزیوں کے فروغ کیلئے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں 3روز کیلئے لگائے گئے کسان میلہ کے پہلے روز ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔صاف ستھرے ہال میں لگائے گئے سٹالوں کو کاشتکاروں کسانون اور شہریوں ان کی فیملی بچوں خواتین نے بہت پسند کیا۔خواتین بچوں کسانوں کاشتکاروں شہریوں کو مختلف سٹال نمائندوں کی طرف سے کھانے پینے کی اشیاء مفت دی گئیں انتظامیہ کی طرف سے پانی کی ٹھنڈی بوتلیں فراہم کی گئیں۔رنگ برنگے پینا فلیکس اورلائٹوں سے سجے سٹالوں نے سماں باندھے رکھا اس موقع پر ریڈیو سنو ایف ایم 89.4نے میلہ کو چار چاند لگادیئے۔شرکاء کو ان کی مرضی کے گانے سنائے گئے جن سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔