کسان میلہ کا آج دوسرا روز، گورنر رفیق رجوانہ مہمان خصوصی ہونگے
ملتان(خبر نگارخصوصی)روزنامہ نوائے وقت دی نیشن وقت نیوز ایف ٹی آر اور ایڈکان کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں منعقدہ سہ روزہ کسان میلہ کا آج دوسرا روز ہوگا دوسرے روز کی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ہوں گے وہ شام 4بجے خصوصی خطاب بھی کریں گے ۔میلہ صبح 10بجے سے شام 7بجے تک جاری رہیگا میلہ میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی ایم این اے ملک غفار ڈوگر سمیت مختلف شخصیات شرکت کریں گے۔