شامی فوج کے مشرقی شہر غوطہ پر فضائی حملے‘ 35 شہری جاں بحق
دمشق (نوائے وقت رپورٹ) شامی فوج کے مشرقی غوطہ پر فضائی حملے میں 35 شہری جاں بحق، 50 زخمی ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ نعشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ہسپتال کے اندر بھی خوف پھیل گیا ہے۔ علاقے سے ہزاروں افراد پہلے ہی نقل مکانی کرچکے ہیں۔