;جنرل باجوہ سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ مہمان جنرل نے امن کی بحالی و استحکام اور پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سمیت غیر قانونی آمد و رفت روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے شدت پسندی کے خلاف پیغام پاکستان فتویٰ کی بھی تعریف کی۔ برطانوی جنرل نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بلوچستان کے شورش زدہ علاقہ گردی جنگل کا بھی دورہ کیا جہاں امن بحال کر دیا گیا۔ اس موقع پر انہیں بحالی امن کے بارے میں اقدامات کی تفصیلات پر مبنی اقدامات کی بریفنگ دی گئی۔ انہیں پاک افغان سرحد کے چیدہ چیدہ مقامات کا فضائی دورہ بھی کریا گیا۔ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر اور دفاعی اتاشی بھی اس دورہ میں ان کے ساتھ موجود تھے۔
برطانوی جنرل