پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز آج نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز پی کے 9001 آج 7اپریل کو نئے اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا ایئر نس طیارہ بینظیر ایئر پورٹ اسلام آباد سے دوپہر 12.30 پر اڑان بھرے گا اور نئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایک بجے لینڈ کرے گا۔پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان پہلی آزمائشی پرواز میں سفر کریں گے اور نئے ائر پورٹ پر آپریشن کا جائزہ لیں گے۔
پی آئی اے