خضدار میں بھائی نے بھائی، بھتیجے اور بھائی کے پوتے کو گولی مار دی
خضدار ( نامہ نگار) خضدار کے علاقہ سری بینٹ میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی بھتیجا بھائی کے پو تا کو قتل کردیا قتل کی وجہ دیرینہ تنازعہ بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ سری بینٹ مولہ میں محمد اکبر جمالزئی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی محمد امین جمال زئی ، بھتیجا نذیر احمد جمال زئی اور بھائی کے پوتے عبد السلام جمال زئی کو ہلاک کردیا جبکہ اپنے بھابھی کو ما رکر شدید زخمی کردیا قتل کی وجہ دیرینہ تنازعہ بتائی جاتی ہے مولہ لیویز واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کنواں صاف کرتے ہوئے گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سریاب کے علاقے کلی جیو میں گھر کا کنواں صاف کرتے ہوئے کنواں میں موجود گیس بھر جانے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول ہسپتال پہنچا دی گئی تاہم لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ضلع خاران میں نامعلوم افراد کا الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم سے حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
خضدار /فائرنگ