خضدار میونسپل کارپوریشن میدان جنگ بن گیا‘ میئر پر حملے کی کوشش
خضدار (نامہ نگار ) میونسپل کارپوریشن میدان جنگ بن گیا میونسپل کارپوریشن میں میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ کے انجینئر کا مئیر میونسپل کا پوریشن پر حملہ کرنے کی کوشش میونسپل کارپوریشن کے سینئر رکن نے میئر کے گارڈ سے کلاشکوف چھین کر ان پر فائرکر نے کی کوشش کی تاہم میئر کے دفتر میں موجود افراد کے بیچ بچاﺅ کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آتے آتے رہگیا دوسرے واقعہ میں کارپوریشن کے دو درجن سے زائد کارکنوں نے میونسپل کارپوریشن لیبر یونین کے سابق صدر کو مار پیٹ کر لہو لہان کردیا دونوں فریقوں کے جانب سے ایک دوسرے کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے ایف آئی آر کی درخواست جمع کردیا گیا قانون کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروائی کی جائیگی ایس ایچ او سٹی بہاول خان کا صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن خضدار میں گذشتہ کئی ماہ سے چلنے والا تناﺅ خونی شکل اختیار کرگیا تنخواﺅں کی بند بانٹ اور فرضی ناموں سے لینے والے تنخواﺅں کی تقسیم و ملکیت باطلہ کے بارے میں تنازعہ خطرناک شکل اختیار کرگیامیئر خضدار ٹی خضدار کے تھانہ سٹی میں جمع کرنے والے درخواست کے مطابق عزیز سوز نے پہلے مرحلہ میں میئر کے دفتر میں حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن جب دفتر میں موجود لوگوں نے ان کو روکا تو وہ باہر جاکر میئر کے گارڈ سے کلاشنکوف چھین کر میئر پر حملہ کرنے کی کوشش کی اس کوشش میں مئیر کا گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔
خضدار/ میئر حملہ