محکمہ خوراک نواب شاہ کے دفتر پر نیب کا چھاپہ‘ فوڈ کنٹرولر گرفتار
نواب شاہ(نامہ نگار) نیب کا محکمہ خوارک کے دفتر پر چھاپہ ڈی ایف سی کو حراست میں لے کر تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا،چھاپے کے وقت دفتر میں کھلبلی مچ گئی ملازمین بھاگ کھڑے ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے سانگھر روڈ پر واقع محکمہ خوارک کے دفتر پر چھاپہ مار کر محکمہ خوارک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرنجیب ناریجو کو حراست میں لے لیا جبکہ دفتر میں موجود تمام ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیا نیب کے چھاپے اور ڈی ایف سی کی گرفتاری سے محکمہ خوارک کے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی اور افسران اور ملازمین بھاگ کھڑے ہوئے واضع رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے محکمہ خوارک نواب شاہ میں گندم اور بار دانے کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایت سامنے آتی رہی ہیں لیکن زمینداروں کو بار دانہ بلیک میں مارکیٹ سے ملتا تھا دوسری جانب محکمہ خوارک کے ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پر چھاپہ اور ڈی ایف سی کی نیب کے ہاتھوں حراست میں لینے کی وجہ کوئی اور ہے ۔
نیب چھاپہ