ایمنسٹی سکیم ’’لٹیروں کو عزت دو‘‘ کی سکیم ہے‘ نیر بخاری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم دراصل لٹیروں کو عزت دو کی اسکیم ہے جس سے نواز شریف اور عمران خان جیسے لوگ فائدہ ٹھائیں گے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ نااہل کی باقیات ایک بار پھر پارلیمنٹ کو بے وقعت کرنے کی حرکت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ناجائز دولت کو جائز بنانے کے سوا اور کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہیے تھی وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے چھپ کر پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کیا۔