فدائے ملت میر جعفر خان جمالی کی برسی آج منائی جائے گی
کراچی/ کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے رفیق خاص سابق چیف سیکرٹری بلوچستان میر سکندر خان جمالی اورسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر تاج محمدجمالی کے والد فدائے ملت میر جعفر خان جمالی کی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ کشمیر کوٹ‘ جعفر آباد میں منائی جائے گی۔ میر جعفر خان جمالی کے پوتے سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر چنگیز خان جمالی کے مطابق اس سال برسی سادگی کے ساتھ منائے جائے گی۔ برسی میں مرحوم جعفر خان جمالی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی ہوگی جبکہ غریبوں کے لئے لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ مختصر تقریب میں مقررین مرحوم کی جدوجہد آزادی کی تحریک ‘ مہاجرین کی آباد کاری ‘ علاقائی اور سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرینگے‘ جعفر خان جمالی کو بانی پاکستان نے بلوچستان میں مسلم لیگ کے داخلے کا دروازہ قرار دیا تھا۔
برسی