پسنی کے قریب 2100 بوتلیں غیر ملکی شراب اور بیئر برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) کے علاقہ سے غیر ملکی شراب اور بئیر اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ علاقہ کمانڈر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زمینی راستے کی کٹری نگرانی شروع کی اور پیٹرولنگ پارٹیاں تشکیل دیں ، دوران گشت گورانی جنگل پسنی کے قریب ایک مشکوک جگہ پر چھپائی ہوئی2100بوتلیں غیر ملکی شراب اور850 مختلف اقسام کے بئیرز ٹِن برآمد ہوئے ۔ خدشہ ہے کہ یہ شراب اور بیئر اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے وا لی شراب اور بئیر کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً 58,120/- ڈالرز (67,25,000/- روپے) کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا ۔
پسنی /شراب