رحیم یار خان : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے رحیم یارخان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا کامیاب کارروائی کے بعد جنرل بس اسٹینڈ سے ملحقہ باغ میں دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی میں مصر وف کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے3دہشت گرد گرفتار ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹر برآمد دہشت گردوں کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) رحیم یارخان کو اطلاع ملی کہ بائی پاس روڈ پر واقع جنرل بس اسٹینڈ سے ملحقہ باغ میں مشتبہ دہشت گرد خاص قسم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں جن کے پاس مہلک ہینڈ گرنیڈ بھی موجود ہیں جس پر کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر سجاد علی شاہ بخاری نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر تینوں مشتبہ دہشت گرد وںکو گرفتارکرکے ا ن کے پاس موجود ہینڈ گرینڈ ڈیٹوو نیٹر برآمد کرلیے رابطہ کرنے پر کائونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار دہشت گردو ں نذیر احمد، وقاص اور اسامہ کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور تینوں دہشت گرد لاہور کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جو منصوبہ بندی کرکے دہشت گردی کی بڑی واردات کرنا چاہتے تھے تینوں گرفتار دہشت گردوںکو سی ٹی ڈی نے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
3 دہشت گرد گرفتار