وزیر دفاع خرم دستگیر کی ماسکو میں روسی وزیر تجارت سے ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے ماسکو میں روسی فیڈریشن کے وزیر برائے صنعت و تجارت ڈینس منتوروف سے دو طرفہ ملاقات کی ‘ جو کہ ماسکو میں ہونے والی انٹرنیشنل سکیورٹی بارے ساتویں کانفرنس کے موقع پرہوئی - دونوں وزراءپاکستان روس بین الحکومتی کمیشنتجارت کے اقتصادی ‘سائنسی اور ٹیکنیکل تعاون کے شریک چیئرپرسنز ہیں۔ اس موقع پر روس میں پاکستان کے سفیر خلیل اللہ قاضی بھی موجود تھے۔ روسی وزیر ڈینس منتوروف نے روس اور پاکستان کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس تعاون سے خطہ میں امن واستحکام کے فروغ میں مدد ملے گی- دونوں وزراءنے قرار دیا کہ نومبر 2017 میں ماسکو میں ہونے والے بین الحکومتی کمیشن کے پانچویں اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد میں پیش رفت ہوئی ہے- دونوں اطراف میں تجارت‘ توانائی‘دفاع‘سائنس و ٹیکنالوجی ‘ زراعت‘ تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا- دونوں اطراف میں شمال جنوب گیس پائپ لائن منصوبہ پر عملدرآمد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا- اس منصوبہ پر بارے اسلام آبادمیں بین الحکومتی کمیشن کے اکتوبر 2015 میں ہونے والے اجلاس میں دستخط ہوئے تھے- روسی وزیر ڈینس منتو روف نے خرم دستگیر خان کو یقین دلایا کہ اس پراجیکٹ پر عملدرآمد تیز کرنے کے سلسلہ میں جلد ہی روسی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
خرم دستگیر